|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2020

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے سابق سیکریٹری جنرل اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جماعتی وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پر روجھان جمالی میں ان کے فرزند صو بائی وزیر میر عمرخان جمالی۔

میر جان محمد خان جمالی میر چنگیز خان جمالی سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کیا وفد میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر قائدنصیرآبادمولانا عبداللہ جتک ،جمعیت علما اسلام جعفرآباد کے سیکریٹری جنرل میرحسن ساسولی صاحب، سابق جنرل سیکر ٹری میر جمعہ خان نیچاری ،صوبائی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر جے پرکاش، ،چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی حافظ سعید احمد بنگلزئی ۔

جے یو آئی یونٹ نوآبادکے نائب امیرمیر امام دین عمرانی ، ودیگر مقامی علما کرام ومعززین موجود ہیں اس موقع پر ملک سکندر خان سکندر خان ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی پوری زندگی محبت رسول ﷺ اور عوامی خدمات میں گزار دی۔

قبائلی ہویا سیاسی ہر میدان میں ایک نیک نام کرنے والے شخصیت سنجیدہ دور اندیش سوچ کے مالک محب وطن سیاست دان کی وفات سے ملک وقوم ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا ہے مرحوم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملک و قوم کے لئے ہر وقت قربانیاں دینے کے لئے تیار رہتے تھے جتنی بھی قربانیاں دی ہیں انکو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و قبائلی خدمات کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

مرحوم کے تمام خاندان کیساتھ اس غم میں ہم بلکہ پوری قوم اورمسلمہ امہ برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ اپنے محبوب کے صدقے الحاج میرظفراللہ خان جمالی کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کوبلندکرے۔