|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2020

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے یوم انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی معا شرے کیلئے ناسور ہے اور نا کسی بھی معاشر ے کو اند ر سے کھو کھلا کرکے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔میرٹ کا استعمال ہوتا ہے، اور معاشرے میں نا ہمو اریاں جنم لیتی ہیں اور بے شمار مسائل کے وجود کو جنم دیتی ہیں ۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے تمام محکمے جو بدعنوانی کو ختم کرنے اور اس کی نشا ندہی کرنے کے ذمہ دارہیں ۔اُن کی استقداد کارکو بڑھا یا جا رہا ہے، اور بدعنوانی کی ہر سطح پربنچ کنی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

حکومت بلوچستان تمام امور میرٹ پر سرانجام دینے کیلئے پر عزم ہے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بدعنوانی کوہر سطح پر نہ صرف نشا ندہی کریں بلکہ اپنی تمام تر توانائیوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے اس ناسور کو جڑسے اُکھاڑ پھینکنے کے اقدامات کریں۔

اگر ہم سب آج مل کر انفرادی اور اجتما عی طور پر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے متحدہ ہوکر خلوص نیت سے اقدامات کریں گے تو میرٹ کاا ستحصال نہیںہوگا اور عوام خو شحالی کی منز ل کی طرف گامز ن ہونگے ۔