|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2020

ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں گدھے کی لغام پر جھگڑا دو افراد قتل اور سات شدید زخمی ہو گئے،ساند اور میرجت برادری ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند علاقے میں سخت کشیدگی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کے نزدیک مشائخ ہوتی تھانے کی حد میں واقع گوٹھ جڑیل شاہ میں ساند اور میرجت برادری میں خونی جھگڑا ہو گیا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا جھگڑے کی وجہ گدھے کی لغام کی لیتی دیتی پر شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے۔

دونوں جانب سے درجنوں افراد میں ڈنڈے کلہاڑیاں چل گئیں اور کلہاڑیاں ڈنڈے لگنے سے ارشاد ساند اور حنیف میرجت ہلاک ہو گئے جب کہ سات افراد جن میں جان محمد،مصطفے،اعجاز اور دیگر شامل ہیں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں سخت زخمی حالت میں سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا جب کہ ہونے والے جھگڑے کے بعد دونوں برادری کے افراد ایک ہی گاؤں میں مورچہ بندہو گئے۔

جب کے مزید حالات خراب ہونے سے قبل مختلف تھانوں کی درجنوں پولیس موبائل بھی واقعہ کی جگہ پہنچ چکی ہیں اور امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے ساند اور میرجت برادری کے معززین بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور علاقے میں سخت خوف و ہراس اور کشیدگی پائی جاتی ہے آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔