|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2020

کراچی  : برطانیہ کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے نیا تجارتی معاہدہ کرنے کے بعد برطانیہ اور ترکی کے درمیان منگل کو آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق دونوں ممالک ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جو انقرہ اور لندن کے درمیان موجودہ تجارتی شرائط کی جگہ لے گا تاہم برطانوی وزیر تجارت لِز ٹروس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع کرتے ہیں جس سے ٹیرف فری تجارتی انتظامات ہوں گے اور ہمارے تجارتی تعلقات کو مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ʼاس سے مینوفیکچرنگ، آٹوموٹو اور اسٹیل کی صنعتوں میں برطانیہ میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ʼاب ہم مستقبل قریب میں ترکی کے ساتھ برطانیہ اور ترکی کے تجارتی معاہدے کے تحت کام کرنے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ 2019 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی لاگت 25 ارب 25 کروڑ ڈالر تھی۔