|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے جج میرک گیرلینڈ کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق سابق امریکی صدر اوباما نے 2016 میں میرک گیرلینڈ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا تاہم ری پبلکن سینیٹرز نے ان کی نامزدگی پر ووٹنگ سے انکار کردیا تھا۔

68 سالہ میرک گیرلینڈ اس وقت واشنگٹن کی اپیل کورٹ میں چیف جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے سابق صدر کلنٹن کے دور میں محکمہ انصاف میں بھی اہم ذمہ داریاں انجام دیں اور کئی ہائی پروفائل کیسز کی سربراہی کی۔