|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2021

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، امریکی صدرکوئی بھی ہو شمالی کوریا سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔

کم جونگ ان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سامراج مخالف آزاد قوتوں کے ساتھ تعلقات اورجوہری صلاحیت کو وسعت دی جائے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کم جونگ ان کے بیان پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کم جونگ ان کی طرف سے بیان اس وقت دیا گیا جب کچھ دنوں میں بائیڈن امریکا کی قیادت سنبھالنے والے ہیں۔