|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2021

انڈونیشین شہری نےکورونا میں مبتلا ہونے کے خوف سے اپنے اور اہلیہ کےلیے مسافر طیارے کی تمام ٹکٹس خرید لیں۔

یہ واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بالی جانے والی مسافر پرواز میں پیش آیا، جس میں صرف دو مسافر ہی سوار تھے۔

رچرڈ ملجاڈی نامی انڈونیشین شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اہلیہ کی تصاویر کے ساتھ طیارے کی تصاویر بھی شیئر کی جس میں اس نےبتایا کہ کورونا وائرس سے بچنے کےلیے اس نے 12 بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس کے ٹکٹ خریدے ہیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔

ملجاڈی نے یہ ٹکٹس کتنے کے خریدے رقم واضح نہیں کی لیکن اتنا ضرور بتایا کہ یہ ٹکٹس مجھے بہت سستی ملی، اگر میں چارچرڈ طیارہ بک کرتا تو وہ مہنگا پڑتا۔