|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ86 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 34 ہزار 939اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ44 لاکھ69 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 36 لاکھ 82 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 81 ہزار480 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 26لاکھ 99 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار48 اور ایک کروڑ4 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 2ہزار اور80 لاکھ6175 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 33 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 61 ہزار 381 ہے۔

فرانس میں27 لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار599 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں30 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز اور80 ہزار868 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 17 ہزار118افراد متاثر اور22 ہزار631 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 22 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ78 ہزار394 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔