|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل کےعلاقے کرت نو میں آئی ای ڈی بم دھماکا آج صبح کے وقت ہوا۔

دھماکے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس ضیاء ودان اپنے 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی اقدار اور انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔