واٹس ایپ کی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد صارفین کی بڑی تعداد متبادل ایپلیکشن کی جانب راغب ہوگئی۔
ٹیلی گرام مسینجر نے ٹوئٹر پر واٹس ایپ کو تنگ کرنے کے بعد اپنی نئے سنگ میل کا اعلان کردیا۔ ٹیلی گرام مسینجر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ دنیا بھر میں ٹیلی گرام کے متحرک استعمال کرنے والوں کی تعداد 500ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیغام میں مزید بتایا گیا کہ صرف 72 گھنٹوں کے دوران ہی 25ملین سے زائد نئے افراد اپنا ٹیلی گرام اکاؤنٹ بنایا۔