|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کوئٹہ: افغانستان کے صوبہ کنٹر میں زور دار دھماکے میں کالعدم جماعت الااحرار کے 2 کمانڈر ہلاک ایک شدید زخمی ہوئے پاکستان میں خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مانے جاتے ہیں۔

اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کے علاوہ سینکڑوں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی ہے تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنٹر میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ نور گل عرف مسلم یار نائب امیر رشید عرف ماما شامل ہیں۔

دہشت گرد کمانڈر پاکستان میں خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مانے جاتے ہیں دہشت گردوں نے اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کے علاوہ سینکڑوں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی ہے دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا گاڑی مکمل تباہ ہوگی زخمی دہشتگرد وحید گل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔