|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

مستونگ: منشیات کے اڈوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ان ایکشن،کاروائی میں بھاری مقدار میں مختلف اقسام کے منشیات برآمد، منشیات کے عادی 33افراد گرفتار 5موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرانجینئر عائشہ زہری اور تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال ۔

کے سربرائی میں لیویز فورس کے آفیسران نیبھاری نفری کے ہمراہ ولی خان تھانہ کے قریب واقع بدنام زمانہ منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا، کاروائی میں منشیات کے اڈے سے بھاری مقدار میں ہیروئن آئس کرسٹال چرس شیشہ بنگ اور 5مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت چوری کے مختلف سامان برآمد کرلی۔جبکہ چھاپہ مار کاروائی میں منشیات کی لعنت میں مبتلا 33 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

جبکہ چھاپے میں 4 منشیات فروش بھی گرفتار کرلئے گئے۔جن میں دو منشیات فروشوں کا تعلق ضلع چاغی سے ہے جو منشیات کے سپلائرز ہے جبکہ دو منشیات فروش مقامی ہے۔گرفتار منشیات کے عادی افراد کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے منشیات کی لعنت کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہیں۔

اور منشیات کے لعنت کے مکرو دھندے کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں اور منشیات کی لعنت کے کارروبار میں ملوث عناصر کو ہرصورت قانون کے گرفت میں لایاجائیگا۔

منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو سختی سے تنبیہ کرتے ہے کہ وہ اس لعنت اور مکروہ دہندے کا کاروبار فلفور ترک کرے۔بصورت دیگر سخت کاروائی کے ساتھ انکے اڈوں کو بھی مسمار کرنے کے لیے گرینڈ اینٹی منشیات آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔