|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، متعلقہ حکام عیوضی اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ، امید ہے نئے تعینات والے اساتذہ تعلیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی ایس پی پاس اساتذہ میں تعیناتی آرڈرز کے تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہئوے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاء اللہ ، پرنسپل ماڈل ہائی سکول چمن محمد انور اچکزئی ، ڈسٹرکٹ آکاونٹ آفیسر عمران خان اچکزئی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمود خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید اچکزئی، EMIS فوکل فرسن شرف الدین ۔

چیئرمین نواب خان ،جی ٹی اے چیئرمین نورعلی نور اچکزئی ،صدر حاجی فضل محمد، حاجی مجاہد خان نورزئی و دیگر نے پاس امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم کیئے جبکہ اسٹیج سیکرٹری مشہور کمنیٹیٹر عزیز میاں تھے اور اسٹیج پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جعفرخان اوردیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے تمام پاس امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈائریکٹر سکولز، سیکرٹری ایجوکیشن۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ آکاونٹ آفیسر کے ساتھ ہمیشہ آپ لوگوں کا مقدمہ لڑا ہے اور پورے کوئٹہ ڈویژن میں ہم نے سب سے پہلے آپ لوگوں کے آرڈرز وصول کیئے اب آپ لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ پوری ایمانداری کے ساتھ اس فرض کو نبھائے اور بچے جو ہمارے معماران قوم ہیں ان کے مستقبل سنوارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

اصغرخان اچکزئی نے اپنے خطاب میں ضلعی تعلیمی آفیسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ یہاں عوضی اساتذہ کا برمار لگا ہوا ہے لہٰذا عوضی اساتذہ کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے اور اصل اساتذہ کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر کیا جائے۔اصغرخان اچکزئی نے مزید کہا کہ تعلیم میں جو ممکن تعاون ہو ہم ہر وقت اس کیلئے تیار اور حاضر ہونگے۔