|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور کسی وزیر کو بھی جواب دہ نہیں بلکہ آئین کے مطابق سندھ اسمبلی کو جواب دہ ہوں۔

کراچی میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے جواب پر تبصرہ نہیں کروں گا، یہ ایک خفیہ معاملہ تھا جسے سوشل میڈیا پر چڑھا دیا، ہم کبھی اجلاس کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر نہیں لائیں گے

ان کا کہنا تھاکہ میں وزیراعظم اور کسی بھی وزیرکو جواب دہ نہیں ہوں بلکہ آئین کے مطابق میں سندھ اسمبلی کو جواب دہ ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کے کسی ریفرنس کا علم نہیں، میڈیا کے لوگوں سے پتا چلا۔