|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ کیا یہ وہی جماعت ہے جو استعفے دے رہی تھی؟

اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں ، پہلے دھمکی دیتے ہیں اور نہ سنو تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

شہباز گل نےکہا کہ استعفے تو لطیفے ہوگئے، اب مریم بی بی کی جماعت پہلے سینیٹ الیکشن لڑے گی، پھر اس سے استعفے دے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کی جماعت نے کیا قوم کو پاگل سمجھ رکھا ہے؟