|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

پنجگور: پنجگور گومازین ڈیم سے طالب علم کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور تسپ کے رہائشی اسد منیر جو تربت یونیورسٹی کا طالب علم بتایا جاتا ہے کی لاش پنجگور کے علاقے گومازین ڈیم سے برآمد ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے لیویز کے مطابق مقتول کے جسم پر ایک گولی کا نشان ہے۔

اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا خاندانی زرائع کے مطابق مقتول اسد گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ پکنک منانے گیا تھا لیویز نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنرعبدالرزاق ساسولی اے پنجگور امجد سومرو اور اے سی گوارگو برکت بلوچ بھی اسپتال پہنچے واضح رہے اسد منیر بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما حاجی اکبر بلوچ کے بھانجے تھے ۔