|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی معمولات کے علاوہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے خصوصی پیکج اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت خصوصا وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی دلانے کیلئے خصوصی پیکجز بنارہے ہیں پہلے مرحلے میں بلوچستان کے بلوچ بیلٹ کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرچکے ہیں۔

اور عنقریب بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے بھی خصوصی پیکج کااعلان ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہے جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔

اور صوبے کے ساتھ ماضی میں نام نہاد مذہبی ،قوم پرست اور دیگر جماعتوں کی ذیادتیوں کاازلہ کررہے ہیں اور صوبے میں برابری کی بنیادی پر تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے تمام بنیادی مسائل کرینگے ۔