|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

حب: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں سول ہسپتال حب منتقل کردیے گئے ایدھی ذرائع کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی شب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بھوانی کے مقام پرکاراورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے۔

دو موٹرسائیکل سوار34سالہ غلام رسول ولد محمد عثمان سکنہ اصغری روڈ بسم کالونی کراچی اور35سالہ سجاد علی ولد کرم خان سکنہ مدینہ مسجدمحلہ موندرہ لین جنوبی کراچی بلدیہ کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں جام غلام قادرگورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیا۔