|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔جے یو آئی ایف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر سوالات اٹھا دیئے۔

مولاناغفور حیدری نے کہا بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی ہے اور اس معاملے پر ان سے بات کریں گے۔غفور حیدری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں گے کہ تحریک عدم اعتماد تو ہم چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی لائے تھے۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے تو کیا ہمارے دانے پورے ہیں؟ کیا بلاول بھٹو کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟۔