|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے چمن کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے،یہ مطالبہ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ چمن کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ،کراچی شاہراہ دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں لوگ شہید ہورہے ہیں ، بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کے لوگ سراپا احتجاج اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس شاہراہ پر ڈوئل کیرج وے تعمیر کیا جاے ْعوامی مطالبہ ہے اسے وفاقی پی ایس ڈی پی 2021-22میں شامل کیا جائے۔