|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز بند خوشدل میں تاجروں کو لوٹنے اور زخمی کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری سے ملاقات کی اس ملاقات میں انجمن تاجران پشین صدر ملک بہادر خان، حیدر آغا، نعمت خان ترین،محمد عارف کاکڑ فرید خان کاکڑ عبدالرفیع بٹے زئی بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں بند خوشدل خان کے واقعہ میں میں ملوث ملزمان کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا اس موقع پر ڈی سی پشین قائم لاشاری نے کہا کہ پشین کا عوام اور تاجرا برادی ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے انکو تحافظ فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے جس پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا بند خوشدل خان واقع میں ملوث ملزمان کی نشادہی ہوگئی ہے جس کو جلد عدالت کے کھٹرے میں لایا جائے گا اس سلسلے میں متعدد کاروائیاں بھی کی گئی ہیں۔

ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ بھی موجود تھے اور انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ امن امان کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور تاجروں کیساتھ مکمل تعاون کرینگے ملاقات میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کی یقین دھانی پر انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ کوئٹہ ٹو چمن شاہراہ بند کرنے اور پشین میں ہرتال کرنے کی کال واپس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری اور اے سی حضرت ولی کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کو درپیش مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کیا ہے۔

اور کبھی کھبار نہ چاہتے ہوئے احتجاج کی کال دیتے ہیں اس علاوہ پورے بلوچستان میں انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیداروں نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیاہے اس موقع پر رحیم آغا نے ڈی سی پشین اور اے سی پشین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بند خوشدل خان واقع میں ملوث ملزمان کے گرفتاری پر انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ پشین کو حسن کاکردگی ایوار سے نوازا جائے گا اور انکے اعزاز میں پروقار پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔