|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پاکستان میں انسانی حقوق کی اہمیت کا احساس کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق بل کی مخالفت کرنے والی حکومت پاکستان میں انسانی حقوق کی قدر کی علامت ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت ختم کردی جانی چاہئے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔اب عالمی انسانی حقوق کمیٹیوں کو پاکستان میں انسانی حقوق کی اہمیت کا احساس ہونا چاہئے۔