|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ شہید ریاض بلوچ مضبوط سیاسی وابستگی اور جرات و بہادری کے پیکر تھے شہید ریاض بلوچ جدوجہد کے عمل میں ثابت قدم اور قومی حقوق کے حصول میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے۔

نیشنل پارٹی شہید ریاض بلوچ کو ان کی اٹھارویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج 28 جنوری شام 4 بجے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہاوس تربت میں جلسہ کا انعقاد کررہا ہے پارٹی کے کارکن اور سیاسی رہنما اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔