|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

خضدار: خضدار میں سیکورٹی فورکی اہم کاروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، مسافروین سے دس ہینڈ گرنیڈ برآمدگرنیڈ بم ایک ٹائر گاڑی میں چھپائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بد ھ کو قومی شاہراہ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کوئٹہ سے خضدار چلنے ولی مسافر وین وین سے دس ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا۔

جو کہ گاڑی میں ایک ٹائر میں چھپائے گئے، دستی بم دہشت گردی کی غرض سے لائے گئے تھے جو کہ تخریب کاری میں استعمال کیئے جانے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی دہشت گردی کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئی اس موقع پر دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے مز ید کاروائی جا ری ہے۔