|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر تے ہوئے کہا ہے کہ فالتو جانور کتا بھی عہدہدار ہو گیا وہ اشیائے خوردونوش اور تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات کو معلوم کرنے کے لئے بازار کا آفیسری کرنے نکلا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں بیٹھے فالتو جانور کتا شیشے سے باہر نظارہ کر رہا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص اپنی ویڈیو میں کہ رہا ہے فالتو جانور کتے کا پروٹوکول بھی پیچھے آرہا ہے پولیس موبائل بھی سرکاری گاڑی جس پر گورنر ہاؤ س سندھ کی نمبر پلیٹ لگا ہوا ہے۔