|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2021

حب ۔ ( نمائندہ ) اعلی الصبح کوئٹہ کراچی شاہراہ اوتھل وایار فام کے قریب پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوگئے

کوچ الٹ نے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو لاشیں زخمیوں نکالنے میں دشواری ہو کوچ کو سیدھا کرنے کے لئے ہیوی مشینری طلب کیا ہیوی مشینری سے کوچ کو سیدھا کیا گیا زخمیوں اور لاشیں نکالی گئی حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا جاں بحق ہونے والے زیادہ تر پنجگور کے رہائشی ہیں ۔ واضح کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 12 دن بعد دوسرا ٹریفک حادثہ ہیں 20 جنوری کو پنجگور آنے والی مسافر کوچ الٹ گئی تھی جس میں دو لیویز اہلکار سیمت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔