کوئٹہ: بلو چستان میں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کا غذات نا مز دگی کی جانچ پڑ تال شروع 18امیدوراں کی جا نچ پڑ تل مکمل بلو چستان عوامی پارٹی کے محمد نواز ناصرکی کا غذات نا مز دگی دو ہری شہر یت کی بنا پر مستر د کر دیئے گئے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 3مارچ 2021کو ہو نے والے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نا مزدگی جمع کر وانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جا نچ پڑ تال کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو 7جنرل نشستوں پر کا غذات جمع کروانے والے 9امیدواروں بلو چستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سر فراز علی بگٹی، سینیٹر ستا رہ ایاز، پر نس احمد عمر احمد زئی، جمعیت علماء اسلام پا کستان کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری، خلیل احمد بلیدی،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خا ن کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر فا روق کا سی، پی ٹی آئی کے سید ظہور آغا اور آزاد امیدوار عبد القادر کے کا غذات نا مز دگی جانچ پڑ تال کے بعد منظور کر لئے گئے۔
حکام کے مطابق 2ٹیکنو کریٹ نشست پر 2امیدواروں کے کاغذات نا مز دگی کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں جمعیت علماء اسلام پا کستا ن کے کا مران مر تضیٰ ایڈووکیٹ کے کا غذات نا مز دگی منظور درست جبکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے محمد نواز نا صر کے کاغذات نا مزدگی مسترد کر دئے گئے حکام کے مطابق خواتین نشستوں پر کا غذات جمع کروانے والی 4امیدواروں بلو چستان عوامی پارٹی کی شا نیہ خان، ایچ ڈی پی کی عا طفہ، اے این پی کی بینش سکند رمسیح۔
جمعیت علما ء اسلام پا کستان کی آسیہ ناصر کے کا غذات نا مزدگی کی جانچ پڑ تالی کی گئی جس کے بعد انکے کا غذات نا مز دگی منظور کر لئے گئے حکام کے مطابق اقلیتی نشستوں پر 3 امید واروں بلو چستان عوامی پارٹی کے دینش کمار، جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے ہمن داس اور عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر مسیح کے کا غذات کی جانچ پڑ تال کی گئی جنہیں منظور کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق کا غذات کی جانچ پڑ تال کا عمل آج جمعرات کو بھی جا ری رہے گاواضح رہے کہ بلو چستان سے سینٹ کی 12خالی نشستوں پر 41امیدواروں نے کا غذات نا مز دگی جمع کروائی ہے۔