|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

چمن ; شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ عشرہ مبشرہ ؓ کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفری طاقتیں نہیں چاہتے پاکستان مستحکم ہو دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے
مدارس کی ملک اسلام کے لئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں مدارس پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں علماء کرام اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلامی دفعات کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں نکل پڑی ہے دینی مدارس کے فضلاء نے پاکستان کی ترقی اور تحفظ کے لئے کردار ادا کرر ہے ہیں بین الاقوامی قوتیں دینی مدارس کے کردار کو محدود کرنے کے لئے عالمی سطح پر سازشیں کررہی ہے دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ کے باوجود بھی دینی مدارس کی تعداداورطلباء میں اضافہ ہو رہا ہےدینی مدارس امن اورخیرکے مراکز ہیں علماء کرام اسلامی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اوردینی مدارس اسلام کی چھاؤنیاں ہیں دینی مدارس اشاعت اسلام کے عظیم روحانی مراکز ہیں جن کا دہشت گردی یا شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے انھوں نے کہا کہ دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے اس شعور،خودداری ،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے جوان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے، مغرب کو یہی چیز کھٹک رہی ہے اوروہ مدارس کا نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے