|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنمائو ں نے کہا ہے کہ بلوچ ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے جو محبت،امن اور مہمان نوازی کا درس دیتی ہے پاکستان مختلف ثقافتی پھولوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے ۔

بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتکسید اقبال شاہ اور سردار سربلند خان جو گیزئی نے بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر بلوچستان اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان مختلف ثقافتی پھولوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے بلوچ ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے ۔

جو محبت،امن اور مہمان نوازی کا درس دیتی ہے باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر بلوچ اقوام اور پاکستان کے تمام اقوام کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں ۔

اور نفرتوں کا خاتمہ کرنے میں کرداراداکریں ۔ صوبائی رہنمائو ں نے امید ظاہر کی کے پاکستان میں رہنے والے بلوچ،پشتون،سندھی،سرائیکی، پنجابی، کشمیری، گلگتی ودیگر قوموں کے نوجوان اپنے ثقافت اور ورثے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔