|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

خضدار: خضدار کے سب تحصیل باغبانہ سے مسلح افراد نے دو افرادکو پک اپ گاڑی سے اتار کر اغواء کر کے لے گئے،لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ اغواء کار اور ایک مغوی جاں بحق جبکہ دوسرا مغوی زخمی حالت میں بازیاب تین مبینہ اغواء کار اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب اسسنٹ کمشنر خضدار نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سب تحصیل باغبانہ کے باجوئی روڈ پر گاڑی میں سوار نا معلوم مسلح افراد نے خضدار سے باجوئی جانے والی پک اپ گاڑی سے دو افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے اغواء کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے پورے علاقے کی نای بندی کر دی اور مسلح اغواء کاروں کا پیچھا کیا اس دوران مسلح اغواء کاروں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

جس کے نتیجے میں ایک مغوی اور ایک اغواء کاروں کی ساتھی جاں بحق جبکہ دوسرا مغوی شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ہلاک ہونے والے اغواء کار کے تین ساتھی اپنی گاڑی چھوڑ کر قریبی پہاڑوں میں فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کار خود کو لیویز فورس کے گھیرے میں دیکھ کر فرار ہوتے ہوئے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مغوی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو ا جبکہ لیویز فورس کی جوابی فائرنگ سے ایک اغواء کار بھی ہلاک ہوا رات گئے دونوں کی نعشیں اور زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا واقع کی متعلق لیویز فورس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔