|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2021

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش آندھی طوفان اور ژالہ باری سے اوستہ محمد، ڈیرہ مرادجمالی تمبو لہڑی وگرد نواحاورناچ اور بیلا کے نواحی علاقوں میں طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصلات سمیت دیگر فصلات تباہ اور مال مویشی بھی ہلاک اور کچے مکانات منہدم۔

قلات کے علاقے نیمرغ میں آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی ہواوں سے نیمرغ میں سولر سسٹم تباہ ہوگیا۔ زیارت اور مسلم باغ کے نواحی علاقوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ بارش سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے، لوگوں نے گرم کپڑے، کوٹ اور جرسیاں دوبارہ نکال لیں، ادھر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی اور کیچڑ عوام کے لئے باران رحمت کو زحمت میں بنا گیا۔

تو دوسری جانب سے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے بھی صارفین کی مشکلات اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2دنوں سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، اوستہ محمد، بیلہ اورناچ، نوکنڈی، مستونگ، قلات،سبی، ماشکیل، نوشکی، پشین، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، ژوب، سمیت صوبے کی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں پر برف باری نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔

وہی اس سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم خشک سالی کے اثرات میں کمی بھی ہوئی ہے۔ بارش اور ژالہ باری کے بعد نہ صرف ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی بلکہ صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرنی لگیں اور بارش کا پانی کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر بہتا رہا اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیچڑ نے راہ گزرتے لوگوں کی پریشانی کا سامنا کیا۔

رہی سہی کسر گیس پریشر کی کمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں 22،کوئٹہ سٹی میں 17، سمنگلی میں 15، زیارت میں 16، پشین میں 10، مسلم باغ میں 9، ژوب میں 7، چمن میں 6، لورالائی اور مستونگ 5، قلات میں 2، دالبندین میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اسی طرح پیر کی رات تک بارکھان، ڈیرہ بگٹی،سبی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

پیر کو زیارت اور مسلم باغ کے علاقے کنجوغی کے پہاڑی سلسلوں میں برفباری کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ڈیرہ مرادجمالی تحصیل تمبو جھل مگسی کچھی لہڑی سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے تباہی مچا دی لاکھوں ایکڑوں پر تیار گندم کی فصلات سمیت سرسوں چنا کی فصلات کے تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بعض علاقوں میں 100گرام سے لیکر 250سوگرام کے ژالہ باری کے اولے لگنے کی وجہ سے درجنوں افراد اور مال مویشی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں تیز ژالہ باری کے اولے گرنے سے کسانوں مالداروں نے قرآن پاک اٹھا لیے اور مساجد میں اذانیں دینے لگے تاہم علاقے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے علاقے میں ہونے والی بارش ژالہ باری کی صورت حال بھی معلوم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

اورناچ اور بیلہ کے نواحی علاقوں کونڈی،کشاری اور مضافات میں سمیت ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ کی حدود میں تیز بارش اور اولے پڑنے سے گندم اور ٹماٹر کی فصلات تباہ ہوگئیں اطلاعات کے مطابق اولے پڑنے سے مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے سلسلے نے اوستہ محمد گردونواح کے علاقوں میں تباہی مچا دی گندم کی تیار فصل ژالہ باری تیز بارشوں سے تباہ ہوگئی۔

جبکہ شدید بارش اور ژالہ باری سے روڈ پر کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا نالیوں کا گندا پانی روڈ پر جھیل کا منظر کرنے لگا اور اوستہ محمد گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے مین جناح روڈ شاہی بازار سومر چوک گنداخہ بس اڈا علی آباد روڈ جھٹ پٹ روڈ سول ہسپتال روڈ فردوس کالونی قربان کالونی چانڈیہ محلہ قطب الدین کالونی یعقوب محلہ حسین آباد محلہ میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں دکانوں میں داخل ہو گیا۔

اور بارش کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا بجلی کی بندش سے کاروباری مراکز بند نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ قلات میں گزشتہ روز بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز بھی ابرے کرم برسنے سے طویل خشک موسم سے پریشان شہریوں کے چہرے کھل اٹھے بارش سے درخت اور فصلیں دھول گئے اور موسم بھی صاف ہوگیا تا ہم جاتی سردی کو بریک لگ گئے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح سرحدی تحصیل ماشکیل میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام نے سیر و تفریحی کے لئے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ قلات شہر و گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی ہواوں سے نیمرغ میں سولر سسٹم تباہ، قلات شہر سمیت دیہی علاقوں نیمرغ گرانی۔

ہربوئی نیچارہ امیری کھڈی کپوتو اسکلکو شیخڑی سرخین دشت گوران بینچہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ نیمرغ میں آسمانی بجلی و طوفان سے کاریز کے علاقے میں ٹیوب ویلز کے سوسلر سسٹم مکمل تباہ ہوگئے۔

جبکہ نیچارہ میں بھی شدید ژالہ باری سے باغات و فصلات کو شدید نقصان کی اطلاع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج منگل کوصوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے تاہم ژوب اور بارکھان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔