|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2021

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج دونوں ٹیمیں سینچورین کے میدان میں پہلا ون ڈے کھیلیں گیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ اورتیسرا 7 اپریل کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ 10 اور 12 اپریل کو ٹی20 میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔