|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2021

کوئٹہ: جامعہ بلوچستا ن کو کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر 30اپریل تک بند کردیاگیا، رجسٹرار جامعہ بلوچستان گل محمد کاکڑ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جامعہ سے وائرس کے کیس رپورٹ ہونے پر ڈینز کمیٹی نے جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاںآج سے 30اپریل تک ملتوی کردی ہیں تاہم جامعہ کا انتظامی عملہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق امتحانات، وائیوا ، داخلہ ٹیسٹ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ،ان ڈور ڈنر پر مکمل پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور ڈنر افطار سے رات بارہ بجے اور ٹیک آوئے جاری رہے گا ۔ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور لیویز ایس ائو پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تروایح کھلی جگہوں اور ایس ائو پیز کے تحت ہونگی جبکہ رمضا ن المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ علماء کرام اور معتبرین کی مشا ورت سے کوویڈ 19-ایس ائو پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

سیمینار ،اسپورٹس ،فسٹیول ،کلچر اور دیگر ایو نٹس پر پابندی ہے ۔ عوامی پارک مکمل طور پر بند رہیں گے صرف واکنگ اور جوگنگ ٹرکس ایس ائو پیز کے تحت کھل رہیں گے ۔ دفاتر میں 50فیصد ملازم جبکہ 50فیصد گھروں پرکام کریں گے ،پبلک ٹر انسپورٹ میں 50فیصد مسافروں کی اجازت ہو گی ۔25اور 24اپریل کی رات تک ہفتہ اور اتوار کو تمام بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔

مذکورہ حکم نامے صوبہ بھرمیں 15روز کیلئے16اپریل سے یکم 2021ء مئی تک لاگو ٍرہے گا ،علاوہ ازیں محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں کوروناکیسز میں حالیہ تیزی سے اضافہ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر سماجی فاصلے اختیاطی تدابیر اور پابندیوں کو مز یدسخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سلسلے میں حالیہ خطرے کے پیش نظر وسیع تر لاک ڈائون پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بناتے ہوئے غیر ضروری نقل وحمل کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی ماسو ائے ایمر جنسی صورت میں صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو بند دن کے طور پر منا یا جائے گا لہذا تمام کاروباری سرگرمیاں بند ر ہیں گی صرف کراکری ،پیٹر ول پمپس ،اسٹور ز ،بلڈ بنک ،فارمیسی ،میڈیکل سپلائزز ،فوڈ پیکنگ سپلا ئرز وغیر ہ کھلے رہیں گے۔

مستعانہ تمام احتجاعات (ان ڈور ، آوٹ ڈور ) پر پا بندی ہوگی جوکہ ثقافتی سیاسی ،اسپورٹس ودیگر پر لاگو ہوگا ۔دریں اثناء حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 10فیصد تک پہنچ گئی ہے ، کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی پرائمری اور مڈل سکولوں کو عید کے چوتھے دن تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

کالجز اور جامعات میں مجموعی طو رپردرس و تدریس کا عمل ایس او پیز کے تحت جاری رہے گا ، باامرمجبوری سخت فیصلے کرنا پڑرہے ہیں عوام اور تاجر تعاون کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اور جب کورونا کیسز کی شرح 9فیصد تک پہنچی تو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سمیت مارکیٹیں اور دکانیں ہفتے اور اتوار پر پابندی عائد کردی ہے تاہم گزشتہ ہفتے بعض علاقوں میں دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رہیںجس پر بہت سے دکانوں کو جرمانہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں تاجر تنظیموں سے بات کی ہے اور کوشش ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں دکانیں اور مارکیٹیں سحری سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گی جبکہ ریسٹورنٹس ٹیک اوے سروس اور آئوٹ ڈور ڈائننگ کے تحت کھلے افطاری سے رات 12بجے تک کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 10فیصد تک پہنچ گئی اور کورونا کے تیسری لہر کے دوران بچے پہلے کی نسبت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اور گزشتہ روز این سی او سی کی میٹنگ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند سمیت تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک تھے اس اجلاس میں بھی یہ تجویز آئی کہ جہاں کیسز 8فیصد سے زیادہ ہوں وہاں پرائمری اور مڈل سکول بند کئے جائیں اس تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گزشتہ شام کو محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی پرائمری اور مڈل سکول عید کے چوتھے روز تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔

کیسز کم ہوئے تو عید کے سکول کھول دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی سکول مالکان بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے اگر بند نہ کئے گئے تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نہم سے 12ویں تک کی کلاسز اور امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وویمن یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیاہے۔

اس کے علاوہ جامعہ بلوچستان کے 3ڈیپارٹمنٹس میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک دن کے لئے کلاسز بند کردیئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ ہی کلاسز جاری رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں کیونکہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کل کورونا کیسز کی تعداد4سو جبکہ گزشتہ 40دنوں کے دوران کیسز کی تعداد 16سو تک پہنچ گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا سے بچائو کے ویکسین ل گانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اب تک 16ہزار ایک سو افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے جس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ماسک نہیں مل رہے تھے اب ایسا نہیں اس وقت صرف اور صرف احتیاط کی ضرورت ہے ۔ ا نہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں کو فعال بنا رہی ہے اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سٹورز حکام سے بات چیت ہوئی جو سامان فراہم کریں گے ۔