|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

کوئٹہ:قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے گڑنگ کے مقام پر مسافر کوچ اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں سعید احمد چاچڑ ، احمد علی ، ریاض سولنگی ، نیاز سولنگی اور عابد علی ڈنگر شامل ہیں ، تمام ہلاک شدگان کا تعلق جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے۔ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔