|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

کوئٹہ:محنت کشوں مزدوروں اور مظلوم طبقات کے عالمی دن یکم مئی عالمی یو م مزدور کی مناسبت سے بلوچستان لیبر فیڈرریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے مزدوروں محنت کشوں کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے جاری جدوجہد کے حوالے سے تجدید عہد کا دن منایا گیا۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام شکاگو کے عظیم جانثاروں اور مزدور شہداء کی یاد میں بلوچستان کے شہر شہر ریلیاں جلسے اور سیمینار منعقدہوئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تحت مرکزی جلسہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کاپوریشن کے سبزہ ز ار پر منعقد ہوا

جسکی صدارت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان نے کی جلسے کے آغاز میں شکاگو کے عظیم شہداء کی یاد میں کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی ا ختیار کی گئی۔اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان دیگر رہنمائوں بشیر احمد قاسم خان عبدامعروف آزاد عبدالعزیز شاہوانی حضرت خان دین محمد حسنی منظور احمد عابد بٹ سیف اللہ ملک وحید کاسی ظفرخان رند کریم پرہار نے اپنے خطاب میں شکاگو کے عظیم سپوتوں اور شہید مزدووں کو زبردست الفاظ میں خرج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں متحد ہوکر منظم انداز میں مزدور جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا آج محنت کش طبقے اور مزدوروں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے بوروزگاری عام ہے عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں نوجوان خود کشیوں پر مجبور ہیں اس نظام کو تبدیل کرنے کیلئے انقلابی جدوجہد ناگزیر ہوچکی رہنمائوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے کہنے پر اداروں کو اونے پونے فروخت کیا جا رہا ہے۔ حکومتیں مردوروں اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

مزدور رہنمائوں نے شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کو مشعل راہ بنانے ا ور جدوجہد کوتیز کرنے پر زور دیا اس موقع پر عالمی یوم مزدور مئی ڈے کی مناسبت سے جلسے کی قراردایں عارف نچاری فضل محمد نے پیش کیں اور جلسہ کے شرکاء سے ہاتھ اٹھاکر اس کی منظوری دی۔ جلسے کے شرکاء نے کہا کہ یکم مئی کے روز پوری دنیا میں عظیم محنت کشوں کی لازوال قربانی اور جان کی پرواہ کئے بفیر حقوق کی جنگ لڑے والوں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی 2021 کے روز شکاگو کے عظیم مزدور شہداء کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزدوروں کے عالمی دن یوم مئی کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے شکاگو کے عظیم شہدا ء نے 135 سال قبل امریکی ریاست شکاگو میں اپنے جائز مطالبات اپنے کے حل کیلئے ناقابل فراموش قربانی دی اور پوری دنیا میں جدو جہد کی عظیم مثال بن گئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ کے علاوہ لورالائی۔ ہرنائی زیارت سبی قلات خضدار پشین ژوب نصیر آباد جعفر آباد زیارت کوہلوتربت پنجگور اور دیگر اضلاع میں یوم مئی کے حوالے سے جلسیاور سیمینارزمنعقد کئے گئے جسمیں سینکڑنں محنت کشوں ار مزدوروں نے شرکت کی جبکہ جلسوں سے ضلعی رہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور شکاگو کے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔