|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2021

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں زرعی زمین کا تنازع پر بھتیجے نے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود محبت شاخ کے گوٹھ صحبت راہوجہ میں ملزم ضمیر راہوجہ نے اپنے چچا فدا حسین راہوجہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور ملزم آلہ قتل سمیت جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ زرعی زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے مقتول کی لاش سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار لائی گئی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔