|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2021

حکومت بلوچستان نےفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل صوبے بھر میں’ یوم یکجہتی فلسطین’ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل صوبے بھر میں کل فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔

اعلامیےکے مطابق اظہاریکجہتی کےدن فلسطینیوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیاجائےگا۔

دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جب کہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جب کہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔