|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2021

کیچ:  میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح میں تیزی سے اضافہ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے پھیلاو کی شرح 51 فیصد رکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل رپورٹ ہورہا ہے،،گزشتہ روز ضلع میں کورونا کے 37 ٹیسٹ کئے گئے، 21 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،،،اسی طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیچ میں کورونا کے 133 ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 68افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کیسز کی شرح51فیصد رکارڈ کی گئی،،،،،،کورونا آپریشن سیل محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں ، اب تک کورونا کے 6ہزار209 ٹیسٹ کئے گئے ،1222افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح20 فیصد ہے۔