|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2021

پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی ، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورے کے لیے پر امید ہیں ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لئے پر امید ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں ، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ، ہم پر اعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔