|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2021

کوئٹہ:وزیراعلی سیکرٹریٹ میں حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان ایم اویوپر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور گلیڈئیڑزکے مالک ندیم عمر اور دیگر حکام موجود تھے حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان معاہدے پر دستخط سیکرٹری کھیل عمران گچکی اور گلیڈیٹرزکے اونر ندیم عمر نے ایم او یو پر دستخط کردیا

وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ گلیڈیٹرزکے مالک ندیم عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ سال کویڈ کی وجہ سے کھیل سمیت کئی معاملات ڈسٹرب ہوئے ہم نے یہ منصوبہ بنایا کہ کوئٹہ گلیڈیٹرزکو صوبے میں کیسے پاپیولر کریں ان کے سات ملکر کام کریں اسی حوالے سیآج حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ویمن کرکٹ لیگ اور فٹبال ٹورنامنٹ کرانے جارہے ہیں بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود ہے وہ اپنی صلاحیتوں سے ابھرتا ہوا آگے آئیں گے: کوشش ہے آنے والے سال میں گوادر میں بین الاقوامی ایونٹ منعقد کریں

کووئٹہ گلیڈئیٹرز کے مالک ندیم عمر کا میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کوئٹہ آکر وزیراعلی بلوچستان سے ملکر بہت خوشی ہوئی بلوچستان میں حکومت کھیل کے شعبے کے فروغ کے لئے بہت کام کررہے ہیں جو ٹورنامنٹ کرانے جارہے ہیں یہ بین الاقوامی معیار کا ہوگا