وزیر اعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور اس جیسے دیگر واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں فواد چوھری نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بڑی بحث کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دانشور، علما اور سول سوسائٹی حکومت کی رہنمائی کریں گے۔