|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2021

پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو  آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا چمن کراسنگ کی بندش عارضی ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھی گزشتہ ماہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چمن کراسنگ کو  آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔