|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2021

لاہور: وزیراعظم عمران خان کو نئے چیف سیکرٹری پنجاب نے نئی طرز حکمرانی کا خاکہ پیش کردیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کرپشن کا تسلسل، مسلسل ٹرانسفر پوسٹنگ، عہدے کی معیاد سے متعلق عدم تحفظ، غلط ٹیم کا انتخاب اور نیب کا ڈر نئی طرز حکمرانی کو خراب کرنے کے بڑے اسباب قرار دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلدیاتی نظام کی معطلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے طرز حکمرانی پر منفی اثرات مرتب ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔