|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2021

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت سلیکٹڈ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

خضدار میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عوام بھوک، پیاس، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہو کر خودکشی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو دیا کچھ نہیں، قوم کو دلدل میں پھنسا دیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے مزید کہا کہ قومی اور جمہوری اداروں سے لے کر صحافت تک سب پر قدغن لگی ہوئی ہے۔