|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2021

مستونگ:  کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاںبحق 4زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پرکوشک کے قریب مسافر کوچ اور کار گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں عبدالغفور نامی شخص جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔