|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2021

حب: حب شہرکے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کے مطابق پیر کی شب حب کے قریب قومی شاہراہ پر ویگو گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں کاروباری شخصیت و ٹھیکیدار حاجی اکرم ساجدی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ گاڑی میں سوار رفیق ساجدی اور عبدالکریم ساجدی زخمی ہوگئے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش جائے وقوعہ سے انکی رہائشگاہ منتقل کردی گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا دھماکہ کے حوالے سے پولیس کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لئے بم دسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا ہے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے رات گئے تک تحقیقات جاری تھیں