|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2021

خضدار :  خضدار،کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل ٹکرا کر گہری کائی میں جا گری ،تین مسافرموقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تحصیل وڈھ کے علاقہ کراڑو کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے جا ٹکرانے کے بعد گہری کائی میں جا گری جس کے باعث تین مسافر صمد خان ولد ہدایت خان ساکن کوئٹہ، محمد یاسین، ارسلان ساکن سوراب موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں گل پائزہ زوجہ نیاز محمد، نیاز محمد ولد کریم ساکن سہراب گوٹھ کراچی، حمزہ ولد اللہ بچایا ساکن بیلہ، شاہنواز ولد مولا بخش ساکن ڈیرہ جمالی، سراج الدین ولد نذر محمد، بخت مہر ولد باز مہر، محمد ولی ولد کوج محمد ساکنان کوئٹہ شامل ہیں ۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے سول ہسپتال لسبیلہ منتقل کردیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔