|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2021

حب: سابق وزیر اعلی بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مرکز ی صدر ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان ایک کھٹن دور سے گزر رہا ہے اس مرتبہ ٹھپہ مار کمپنی کو چلنے نہیں دیں گے اب انھیں عوام کی رائے کو ہی مانناپڑے گا جس کو عوام ووٹ دے گی وہی عوام کا نما ئند ہ ہوگا ملک میں مہنگا ئی ،بے روزگاری اور لا قانو نیت عام ہو چکی ہے، جب سے یہ ملک بنا ہے لسبیلہ میں وہی چہرے حکمرانی کررہے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے حب اور ساکر ان میں شمو لیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حب کے علا قے جام کا لو نی اورساکران سے مختلف قبا ئل کے لو گو ں نے نیشنل پا رٹی میں شمو لیت کا اعلان کیا شمو لیتی اجتماعات سے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے خطاب کرتے کہا کہ بلو چستان میں راتوں رات ٹھپے لگتے ہیں۔

اور حکو متیں بنتی ہیں بد نصیبی کا یہ عالم ہے کہ سینیٹ کے انتخابات ہوں یادوسرے ہوں یہاں پر منڈی لگتی ہے اور کروڑوں روپے میں سینیٹ کے نما ئند ے بک جاتے ہیں ، ملک میں مہنگا ئی ،بے روزگاری اور لا قانو نیت عام ہو چکی ہے ،لسبیلہ کی ایک سیمنٹ فیکٹر ی میں لو گو ں کو روزگا ر مل جا ئے تو لسبیلہ میں کو ئی بے روزگا ر نہیں ہو گا ،یہاں صنعتوں میں ہزار وں لو گ کا م کررہے ہیں مگر بلو چستان کا لوکل آٹے میں نمک برابر نہیں اس کی وجہ آپ کے نمائند ے ہیں وہ صرف اپنے لیئے ہیں غریب عوام کے لئے نہیں ہے آپ کے بچوں کو پسما ند ہ اور جا ہل رکھنا چاہتے ہیں تا کہ آپ لو گ تعلیم یافتہ نہ ہوں تا کہ ان کی سر داری کو چیلنج نہ کر سکیں انہو ںنے کہاکہ ہما را چالیس سالہ تجر بہ ہے کہ یہ لو گ آپ لوگو ں کو روز بر وز پسما ند ہ رکھیں گے جب سے یہ ملک بنا ہے یہی لوگ لسبیلہ میں حکمر انی کررہے ہیں آج تک جتنی غربت لسبیلہ میں ہے۔

کسی انڈسٹریل ایریا میں نہیں ہے ، یہاں پر تعلیم اور صحت کی سہو لیات نہیں ہیں انہو ںنے کہاکہ ایک با ر رجب علی رند کو کامیاب کر یں پھر دیکھیں تر قی کیسے ہو تی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم عوام سے ہیں ہم بھی وزیر اور وزیر اعلی رہے ہیں نہ ہم نے پوسٹیں بیچی ہیں ، نہ ٹرانسفرپوسٹنگ پر کمیشن لیا ہے اور نہ ہی روڈو ں کے ٹھیکو ں پر کمیشن لی ہے ،اللہ جانتا ہے ہم نے جو کچھ کیا اپنی عوام کے لیئے کیا ہے ،انہو ںنے کہاکہ نیشنل پا رٹی آپ لوگو ں کو گارانٹی دیتی ہے کہ لسبیلہ سے نیشنل پا رٹی کو کا میاب کیا تو آپ دوست دیکھیں گے کہ فر ق کیا آتا ہے ،لسبیلہ میں اتنا بڑا شمو لیتی پر وگر ام اس سے پہلے نہیں دیکھاہے میں اپنی سابقہ کا بینہ اور موجود ہ کا بینہ کو مبا رکبا د پیش کرتا ہو ں یہ سب ان کی برکت سے ہو رہا ہے انہو ںنے کہاکہ حا جی وزیر خان رند اور رجب علی رند کی قیادت میں یہ لو گ آگے بڑھ رہے ہیں آپ لو گوں کی جو نئی قیا دت رحمت صالح ، عبد الغنی رند ، نظام رند ، خیر جان کی شکل میں ہے یہ نیشنل پا رٹی کا اثاثہ ہیں ، یہ نیشنل پا رٹی کو اس کے پر وگر ام کے مطابق آگے لے جا ئیں گے ، نیشنل پارٹی کی جدوجہد آپ لو گو ں کے ساحل و وسائل اور حق حاکمیت کے حوالے سے ہے۔

انہو ںنے کہاکہ میں ان اندھوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ وہ ہر وقت سیاست کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور راتوں کو ٹھپہ مارکر ان لوگوںکو لا تے ہیں جو عوام کے نمائند ے نہیں ہو تے ہیں ،اب یہ دھندہ نہیں چلے گا اوراب اس ٹھپہ مار کمپنی کو چلنے نہیں دیں گے اب انھیں عوام کی رائے کو ہی مانناپڑے گا جس کو عوام ووٹ دے گی وہی عوام کا نما ئند ہ ہوگا ،انہو ں نے کہاکہ جیونی سے لیکر ساکر ان تک نصیر آباد سے لیکر وڈھ تک لو گ جو ق درجوق نیشنل پارٹی میں شمو لیت اختیار کررہے ہیں اس لیئے کہ نیشنل پا رٹی کی قیا دت باکر دار ہے ہم سب اس وطن کی پیدوار ہیں اور ہمیں اس سرزمین کی بقا کے لئے لڑنا ہو گا ،شمو لیتی تقریب سے نیشنل پا رٹی کے صوبا ئی صدر وسابق صوبا ئی وزیر صحت رحمت صالح ، ڈپٹی جنر ل سیکر یٹر ی خیر جان بلو چ،مرکزی نائب صدر بر ائے وحدت بلو چستان رجب علی رند ، مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر شکیل احمد ایڈوکیٹ ، شہباز طارق ایڈوکیٹ ساجد ہ خورشید ،سابق ایم این اے یاسمین لہڑی ، حا جی وزیر خان رند ، ضلعی صدر عبد الغنی رند ، روشن علی جتو ئی ظفر اللہ ڈومکی فضل سرمستا نی ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ نیشنل پا رٹی کو لسبیلہ میں کی جانے والی جدوجہد کا ثمر مل رہا ہے ،لسبیلہ میں قوم پرستانہ سیاست کی داغ بیل ڈالی جا چکی ہے اب یہ نہیں رکنے والی ، نیشنل پا رٹی ڈاکٹر عبد المالک بلو چ کی قیا دت میں مضبو ط جما عت بن کر ابھر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نصیر آبا د اور لسبیلہ میں دو دو خاندانو ں کی حکمرانی رہی ہے ان دونو ں علا قوں میں زرا بھر بھی تبد یلی نہیں آئی آپ لوگ 70سالہ دور اور ڈھا ئی سالہ دو ر میں تر بت اور نصیر آبا د اور لسبیلہ کو دیکھ لیں تبد یلی ضرور نظر آئے گی، بلو چستان کے عوام کو منظم کیئے بغیر تبد یلی نہیں آئے گی عوام کو منظم کر نا ہو گا انشا ء اللہ ہم حقیقی تبد یلی لا ئیں گے ، انہو ںنے کہاکہ حب و لسبیلہ میں تر قی نظر نہیں آرہی ہے 190صنعتی یونٹ قائم ہیں مگر یہاں پر مقامی افراد کو روزگا ر نہیں مل رہا ہے بلکہ ان فیکٹریو ں کا ٹیکس پنجا ب اور سندھ کو جا تا ہے، لسبیلہ کی تقدیر بدلنی ہے تو نیشنل پا رٹی کی سپورٹ کر یں ، حب میں بڑی تعداد میں نوجو انو ں کی شمو لیت سے یہاں کے فر سودہ سیاستدانو ں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، اب موروثی سیاست کو بھگا کر دم لیں گے 70سالوں سے ان ہی نے حکمر انی کی ہے اس کے باوجود حب شہر کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے صنعتی زون ہو نے کے باوجود نو جوانو ں کو روز گا ر نہیں مل رہا ہے شپ بر یکنگ میں وڈیرہ شاہی چل رہی ہے انہو ںنے کہاکہ نیشنل پارٹی نظر یا تی اور جمہو ری جما عت ہے ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام میں رہتے ہیں۔

ان حالا ت میں نیشنل پا رٹی مظلوم و محکوم عوام کی امید کی کرن ہے ، پو رے پا کستان میں نیشنل پارٹی ہی واحد سیا سی جما عت ہے جو اپو زیشن کا کر دار اد کررہی ہے ، نیشنل پا رٹی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ بلو چستان کے خلاف ہو نے والی سازشوں کو عوام کی طاقت سے ناکام بنا ئیں گے ،نیشنل پا رٹی مظلوم ، محکوم ،متوسط طبقے اور نو جوانو ں کی سیا سی جما عت ہے جو جاگیرداروں اور فر سودہ استحصالی قوتوں کے خلاف جہدوجہد کررہی ہے ،جب تک ہم نے اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لا ئی اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی انہو ںنے کہاکہ بلند بانگ نعرے اور دعوے کرنے والوں کا انجام آج آپ لوگوں نے دیکھ لیا کہ وہ کس کی گو د میں بیٹھ چکے ہیں اس موقع پر ارباب ، محمد عمر مری ،محمد علی مری ، ڈاکٹر سوما ر خان ڈومکی ،میر حسن مری ،ساجد ہ ابڑو، علی حسن سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ ، رحمت صالح ، رجب علی رند ، عبد الغنی رند ، نظام رند ، خورشید رند کی قیادت پر بھر پو ر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمو لیت کا اعلان کیا اور پا رٹی کو حب ولسبیلہ میں مضبوط بنا نے کا عزم کیا