|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2021

پسنی: پسنی فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹرالر مافیا کے خلاف ایک اور کامیابی ، غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث 30 گرفتار ملزمان کو پسنی کے معزز عدالت کی طرف سے ایک سال کی قید بمعہ تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں فشریز عملے کی غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف 6 اکتوبر کو ہونے والی کاروائی کہ جس میں دو ٹرالرز نودیر اور آل مکہ نامی ٹرالرز عملے سمیت گرفتار کرلیئے گئے اور مچھلیاں بھی ضبط کرلی گئیں کو آج 30 گرفتار ملزمان کو پسنی کے معزز عدالت کی طرف سے ایک ایک سال قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری فشریز بابرخان، ڈی جی فشریز طارق بلوچ اور ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم کی زیرنگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر کاکڑ کی سربراہی میں پسنی فشریز ٹیم نے سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے ٹرالرز کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔ پسنی کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ میں مصروفِ سندھ کے ٹرالرز کو 6 اکتوبر کو دھر لیا گیا۔کاروائی میں عملہ گرفتار اور مچھلیاں بھی ضبط کر لی گئیں.اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں فشریز ٹیم پسنی نے سمندری حدود میں دوران گشت غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالرز کا تعاقب کیا۔

سخت جدوجہد کے بعد سندھ کے ٹرالر بنام نودیر نمبر16922-B اور ٹرالر بنام ال مکہ نمبر 24200-B کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا جنہیں آج پسنی کے معزز عدالت نے ایک سال کی قید اور تین لاکھ جرمانے کی سزائیں سنائی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پسنی فشریز ڈیپارٹمنٹ بشیر احمد کاکڑ نے آج پسنی کے صحافیوں کو اس حوالے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پسنی فشریز سمیت مقامی ماہیگیروں کے لیئے ایک عظیم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروائیاں غیر قانونی ماہیگیری میں ملوث ٹرالرز کیخلاف اسی طرح مزید جاری رہنگے ۔ انہوں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل مقصد مقامی ماہیگیروں کو خوشحال دیکھنا ہے اور پسنی کے سمندری حدود میں پسنی فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جارہانہ کاروائیوں کی وجہ سے اس وقت مقامی کمپنیوں میں منوں کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر مچھلیاں لوڈ ہورہے ہیں جو مقامی ماہیگیروں کے لیئے انتہائی نیک شگون ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی ٹرالنگ کو جڈ سے ختم کرنے کے لیئے ہم امید کرتے ہیں کہ مقامی ماہیگیر ہما وقت ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔ انہوں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقامی ماہیگیروں کی شکایت پر ٹرالروں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی گئی اور ان کا صفایا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری اس چار مہینے کی پوسٹنگ کے دوران ہماری ٹیم کی جدو جہد کی وجہ سے غیر قانونی فشنگ کے تدارک کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اصل کوشش یہی ہیکہ ہم مقامی ماہیگیروں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ہماری ٹرالرز کے خلاف کاروائی اور آج کے دن معزز عدالت کا فیصلہ ہماری جد و جہد کا ثمر ہے جو مقامی ماہیگیروں کے مفاد میں ہمیشہ کے لیئے اسی طرح جاری اور ساری رہیگا۔ ساحل پسنی میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف محکمہ فشریز کی اس کارروائی اور معزز عدالت کی جانب سے ملوث ملزمان کی سزا پانے پر ماہیگیر حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ فشریز آئندہ بھی ساحل پسنی میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گا۔