|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2021

خضدار: کمشنر قلات ڈویڑن داود خان خلجی نے کہا ہے کہ خضدار میں بجلی بحران سمیت دیگر تمام درپیش مسائل کے حل کے لیئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کیئے جارہے ہیں۔آئندہ چند ہفتوں میں بجلی اور N-30 کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر تمام مسائل حل کردیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد خضداری کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران بجلی بحران سمیت عوام کے بنیادی مسائل سے متعلق بلوچستان عوامی پارٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا اور وفد کو یقین دھانی کرائی گئی کہ تمام جائز مطالبات پر پندرہ روز کے اندر عملدر آمد کیا جائیگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی، ایڈیشنل کمشنرقلات عبدالغنی عالیزئی، ایکسیئن کیسکو سیف اللہ جاموٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارباب امجدکاسی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی، سردار بلند خان غلامانی، سیف اللہ ملازئی اور میر احمد خان گنگو بھی موجود تھے۔ایکسیئن کیسکو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیڈرز کی کمی کی وجہ سے بجلی بحران کا سامنا ہے۔سٹی میں اضافی فیڈر کے لیئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دس سے پندرہ روز میں اضافی فیڈر کا کام مکمل کیا جاسکے۔ ایک نئے فیڈر کے اضافے کے بعد سٹی ایریا میں بجلی کی ٹرپنگ اور جمپر اتارنے کا معاملہ حل ہوجائیگا فیروزآباد و نواحی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی آئیگی اور کیسکو صارفین کی شکایات کسی حد تک کم ہوجائیں گے۔

بسیمہ تا خضدار N-30 کے متاثرہ زمینداروں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی ہرکمشنر قلات و ڈپٹی کمشنر خضدار نے یقین دھانی کرائی کہ جلد از جلد معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا جبکہ سرکاری ہاوسنگ اسکیم اور لینڈ مافیا سے متعلق شکایات کی تحقیقات کے لیئے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور کسی کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کی جائیگی۔جہاں تک امن وامان، منشیات کی لعنت اور جرائم میں اضافہ کا تعلق ہے اس حوالے سے پولیس اور لیویز فورس مل کر سخت اقدامات اٹھائیں گے اور امن و امان کے معاملہ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور بلا تفریق قانون کی عملداری یقینی بنائی جائیگی۔اس موقع پر بی اے پی رہنماوں نے مقامی مائننگ کمپنی کی ویلفیئر فنڈ کا معاملہ اٹھایا اور شکایت کی کہ مزکورہ کمپنی 1974 سے مائننگ کرکے سالانہ اربوں روپے کا۔منافع کمارہا ہے لیکن خضدار تا کجا فیروزآباد اب تک فیروزآباد کی ترقی میں ان کا کوئی کردار نظر میں نہیں آرہا۔۔کمشنر قلات ڈویڑن و ڈپٹی کمشنر خضدار نے یقین دلایا کہ مائننگ کمپنی کی ویلفیئر فنڈ کی صحیح و درست انداز میں استعمال کو یقینی بنایا جائیگا اور اس سے متعلق فیروزآباد کے عوام کی شکایات ازالہ کیا جائیگا۔

کمشنر قلات ڈویڑن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہماراہے اور ہم سب باہمی اتفاق اور باہمی تعاون سے عوام کو درپیش مسائل حل کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے سیاسی رہنماوں کی سنجیدگی اور معاملہ فہمی قابل ستائش ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کمشنر قلات کی یقین دھانی پر احتجاجی تحریک پندرہ روز کے لیئے موخر کردی اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر کمشنر قلات داود خان خلجی کی کردار کو سراہا۔